• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'پاکستانی انتخابات کو فیس بک سے متاثر نہیں ہونے دیں گے'

شائع April 11, 2018
مارک زکربرگ امریکی کانگریس کی کمیٹی میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے — اے پی فوٹو
مارک زکربرگ امریکی کانگریس کی کمیٹی میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے — اے پی فوٹو

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عام انتخابات کو فیس بک سے متاثر نہیں ہونے دیں گے اور ان کی کمپنی کسی بھی طرح مداخلت کے لیے استعمال نہیں ہوسکے گی۔

مزید جانیں : فیس بک کے تمام مسائل میری غلطی ہے، مارک زکربرگ

امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی انرجی اینڈ کامرس میں پیشی کے دوران مارک زکربرگ نے ایک بار پھر کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل اور امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے کہا ' یہ میری غلطی ہے اور میں اس پر معافی مانگتا ہوں، میں نے یہ کمپنی شروع کی اور وہاں ہونے والے کاموں کا ذمہ دار میں ہوں'۔

مزید پڑھیں : فیس بک بانی امریکی سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 2018 فیس بک کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ اس برس پاکستان، بھارت اور دیگر کئی ممالک میں انتخابات ہونے والے ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کی کمپنی اب کسی قسم کی مداخلت کے لیے استعمال نہ ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا ' ہم جلعی اکاﺅنٹس کو ڈیلیٹ کررہے ہیں جبکہ ایسے پیجز اور اکاﺅنٹ کے خلاف بھی ایکشن لے رہے ہیں جو کہ انتخابی سرگرمیوں میں مداخلت کررہے ہیں، اسی طرح ہم نے سیکیورٹی اور مواد پر ریویو کے لیے بھی کام کررہے ہیں، جس کے لیے عملے کی تعداد کو 15 سے بڑھا کر 20 ہزار کیا جائے گا'۔

انہوں نے کہا ' اب سے ہم سیاسی یا مسائل پر اشتہارات شائع کرنے کے خواہشمند ایڈورٹائزرز کو اتھارائزڈ ہونا ہوگا جس کے لیے انہیں اپنی شناخت اور لوکیشن کی تصدیق کرنا ہوگی، ایسا نہ کرنے پر سیاسی یا مسائل پر اشتہارات فیس بک کا حصہ نہیں بنیں گے، ابھی یہ عمل امریکا میں شروع ہورہا ہے جبکہ آنے والے مہینوں میں دنیا بھر میں اس پر عملدرآمد ہوگا'۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک کے بانی معافی مانگنے پر مجبور

انہوں نے کہا کہ جو لوگ بڑے پیجز چلارہے ہیں، انہیں بھی تصدیق کرانا ہوگی، جس سے لوگوں کے لیے جعلی اکاﺅنٹس سے پیجز چلانا لگ بھگ ناممکن ہوجائے گا جبکہ وہ غلط معلومات یا مواد بھی پھیلا نہیں سکیں گے۔

ان کے بقول ' تمام پیجز اور ایڈورٹائزرز کی تصدیق کے لیے ہم ہزاروں افراد کو بھرتی کریں گے، ہم بہت جلد اس کام کو کرنے کے لیے پرعزم ہیں کیونکہ 2018 میں امریکا کے ساتھ ساتھ میکسیکو، برازیل، پاکستان میں جبکہ متعدد ممالک میں اگلے سال انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک نے پرائیویسی فیچرز کو آسان اور بہتر کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ ان تبدیلیوں سے ہر ایک کو سسٹم کو دھوکا دینے سے روکنا تو ممکن نہیں ہوگا مگر ان افراد کے لیے بہت زیادہ مشکل ضرور ہوجائے گا جو کہ 2016 کے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت جیسا کام کرنا چاہتے ہوں، جعلی اکاﺅنٹس اور پیجز اشتہارات کے لیے چلارہے ہوں، انتخابات میں مداخلت ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جو کسی ایک پلیٹ فارم کا نہیں۔

یہ بھی دیکھیں : صارفین کا ڈیٹا غلط استعمال ہونے پر فیس بک کے خلاف تحقیقات

اس سے قبل مارک زکربرگ گزشتہ روز امریکی سینٹ کی جوڈیشری اینڈ کامرس کمیٹی میں پیش ہوئے تھے اور وہاں بھی انہوں نے اسی قسم کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں کیمبرج اینالیٹیکا اور روسی مداخلت جیسے واقعات کا اعادہ نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024