• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

امن کے ثمرات فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے سے جڑے ہیں،آرمی چیف

شائع April 11, 2018
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک میں امن کے ثمرات فاٹا کو عوامی امنگوں کے مطابق قومی دھارے میں شامل کرنے سے جڑے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 210ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

اجلاس میں بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹیجک ماحول اور ملک میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ملک بھر میں جاری آپریشن ’ردالفساد‘ اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص عوام کے ہمت و حوصلے اور قربانیوں کو سراہا گیا۔

شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز کی کامیابیوں کو دیرپا بنانے کے لیے آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

جنرل قمر باجوہ نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں سے خالی کرائے گئے علاقوں کو سول انتظامیہ کے سپرد کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ استحکام اور ترقیاتی کوششوں کے نتیجے میں امن کے فوائد ہر صورت عوام تک پہنچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امن کے ثمرات فاٹا کو عوامی امنگوں کے مطابق قومی دھارے میں شامل کرنے سے جڑے ہیں۔

اجلاس میں ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا، جن کے ذریعے پاکستان کو امن و استحکام اور خوشحالی کی سمت گامزن کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024