• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

الیکشن کمیشن نے سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

شائع April 11, 2018

اسلام آباد: آئندہ عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سرکاری بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا تاہم پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونے والی سرکاری بھرتیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے یکم اپریل کے بعد منظور ہونے والی ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد روکنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: ترقیاتی منصوبوں پر عوامی نمائندوں کے نام کی تختیاں لگانے پر پابندی عائد

الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو بھجوائے گئے حکم نامے کے مطابق وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی اداروں میں بھرتیوں پر مکمل پابندی ہو گی۔

حکم نامے میں الیکشن کمیشن نے پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز دوسرے منصوبوں کو منتقل کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام ہائی کورٹس نے عام انتخابات میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر اوز)، ریٹرننگ آفیسر (آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر (اے آر اوز) کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل افسران کی فہرستیں فراہم کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات 2018 : الیکشن کمیشن کی تیاریاں تیز

خیال رہے کہ رواں مہینے کے آغاز میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عوامی پیسے سے مکمل ہونے والے منصوبوں پر عوامی نمائندوں کے ناموں پر مشتمل تشہیری تختیاں لگانے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق کسی بھی اسکول، ہسپتال، سڑک، ٹیوب ویل یا کوئی بھی ترقیاتی اسکیم پر سیاستدانوں کے نام کی تختیاں نہیں لگیں گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ یکم مارچ 2018 سے اب تک جن بھی اسکیموں پر سیاستدانوں کی تختیاں لگ چکی ہیں وہ فوری طور پر ہٹائی جائیں اور مستقبل میں بھی نہ لگنے دی جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024