• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

الجزائر کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 257 افراد ہلاک

شائع April 11, 2018

الجزائر میں فوجی اڈے کے قریب طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 257 افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق الجزائر کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ یہ ایک فوجی مسافر بردار طیارہ تھا جو الجزائر کے دارالحکومت کے نزدیک گر کر تباہ ہوا۔

اے ایف پی کے مطابق طیارہ الجزائر کے صوبے بلیدا میں گر کر تباہ ہوا، جس میں 247 فوجی اور 10 افراد عملے کے سوار تھا۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق طیارہ فوجی اڈے بوفریک کے قریب گر کر تباہ ہوا جو الجزائر کے جنوب مغرب میں واقع شہر بشار جارہا تھا۔

مزید پڑھیں: الجزائر: فوجی طیارہ حادثہ، ایک سو تین ہلاک

شمالی افریقہ میں واقع ملک الجزائر میں اس سے قبل بھی فوجی اور سویلین طیاروں کے حادثات رونما ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ 2014 میں بھی الجزائر کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 103 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جو ملکی تاریخ کا بدترین فضائی حادثہ تھا۔

اس سے قبل 2003 میں بھی الجزائر ایک سویلین طیارہ تمنراست کے رن وے پر تباہ ہو گیا تھا جس میں 102 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

نومبر 2012 میں، الجزائر کا فوجی مال بردار طیارہ جنوبی فرانس میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اس حادثے میں جہاز میں سوار تمام چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024