• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

شائع April 10, 2018 اپ ڈیٹ April 12, 2018

گولڈ کوسٹ: انگلینڈ اور بھارت کی فتوحات کے سبب پاکستانی ٹیم کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی کے مقابلوں میں سیمی کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلھت گیمز میں منگل کو کھیلے گئے ہاکی کے مقابلوں میں انگلینڈ نے ویلز اور بھارت نے ملائیشیا کو شکست دے کر پول بی میں 7 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان نے اب تک ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے تینوں میچ ڈرا کیے ہیں جہاں ٹیم نے ویلز کے خلاف اپنا افتتاحی میچ 1-1 سے ڈرا کیا جس کے بعد بھارت اور انگلینڈ کے خلاف میچ 2-2 گول سے برابر رہے۔

پاکستان کا ایونٹ میں ملائیشیا سے میچ باقی ہے لیکن فتح حاصل کرنے کی صورت میں بھی قومی ٹیم اگلے راؤنڈ میں نہیں پہنچ سکے گی جہاں دونوں ہی ٹیموں کے 3، 3 پوائنٹس ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فتوحات کی ہیٹ ٹرکس مکمل کر کے کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

منگل کو کھیلے گئے گروپ اے کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کو 2 کے مقابلے میں 5 گولز سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

کیویز کی طرف سے رسل نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اسی گروپ کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے کینیڈا کو 4-0 گولز سے شکست دے کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024