• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خانیوال: پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے 5 چینی انجینئرز ملک بدر

شائع April 10, 2018

خانیوال میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے پانچ چینی انجینئرز اور اسٹاف ورکر کو ملک بدر کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 4 اپریل کو صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور سے فیصل آباد جانے والی قومی شاہراہ ایم فور موٹروے کی تعمیر کرنے والے چینی انجینیئرز کا سیکیورٹی پولیس کے ساتھ تنازع ہاتا پائی کا روپ دھار گیا تھا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ چینی انجینئرز پولیس سیکیورٹی کے بغیر اپنے نورپور کیمپ سے باہر جانا چاہتے تھے۔

یہ پڑھیں: خانیوال میں چینی انجینئرز کی مقامی افراد اور پولیس سے ہاتھا پائی

ذرائع کے مطابق نورپور کیمپ کے سیکیورٹی انچارج نے چینی انجینیئرز کو باہر جانے سے منع کردیا بعدِ ازاں چینی انجینیئرز پولیس وین پر چڑھ کر غیر اخلاقی حرکت کرنے لگے جبکہ کمیپ میں انہوں نے پولیس سیکیورٹی اہلکار کو احتجاج کے دوران شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

خانیوال ضلعی دفتر نے پنجاب حکومت کو مراسلہ لکھا کہ چینی کمپنی کے کنٹری پراجیکٹ مینجر، ایڈمن فنانس آفیسر، فیلڈ اور میٹیریل انجینئرز کو پولیس اہلکار پر تشدد میں ملوث قرار پایا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ 'چینی ورکرز سیکیورٹی امور کے حوالے سے غیر ذمہ داری پر مبنی رویہ اختیار کرنے سے گریز کریں اور قانون ہاتھ میں لینے سے اجتناب کریں'۔

مزید پڑھیں: خانیوال: چینی مزدوروں کا سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد، قومی شاہراہ بلاک

اس حوالے سے بتایا گیا کہ چینی انجینئرز اور ورکرز 'واضع کردہ قوائد و ضوابط' کی مکمل پاسداری کریں اور ان کی سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں مامور سے الجھنے سے گریز کریں'۔

پولیس حکام کے مطابق چینی انجینئرز 'ریڈ لائٹ' ایریا جانا چاہتے تھے لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے سیکیورٹی کے پیش نظر انہیں کیمپ سے باہر جانے سے روک دیا۔

جس کے بعد چینی انجینئرز نے پولیس کیمپ کی بجلی کی لائن کاٹ دی جو تعیمراتی مقام پر قائم تھا۔

علاوہ ازیں انہوں نے اگلے روز مرکزی سڑکوں پر بھاری مشینری کھڑی کر کے ضلع خانیوال کو بند کر دیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

umair hassan Apr 10, 2018 03:53pm
Shukar ha koi aik to daring step lia Pakistan Government ny...

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024