• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بھارت: اسکول بس کے حادثے میں 27 بچے ہلاک

شائع April 9, 2018

بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں اسکول بس کھائی میں گرنے سے 27 بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق ہماچل پردیش کے وزیر ٹرانسپورٹ گووِند سنگھ ٹاکُر نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حادثے میں بچوں کے علاوہ 3 جوان افراد بھی ہلاک ہوئے۔

پولیس افسر سُنیل کمار کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور نے بس کا کنٹرول کھو دیا، جس کے باعث ہمالیہ کی پہاڑیوں میں بس 200 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔

انہوں نے کہا کہ ’ریسکیو اہلکار بس میں موجود افراد میں سے کچھ کے زندہ بچ جانے کی امید میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بس حادثہ، 44 افراد ہلاک

حادثہ نئی دہلی سے 500 کلومیٹر شمال میں واقع کانگرا ویلی میں پیش آیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کے ذریعے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں سڑکیں بالخصوص پہاڑی علاقوں میں خستہ حال ہونے اور ڈرائیورز کی غفلت کی وجہ سے ماضی میں ایسے کئی جان لیوا حادثات پیش آچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024