• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

میڈیا سے وابستہ افراد کیلئے آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کا اعلان

شائع April 9, 2018

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد کے لیے آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کا اعلان کر دیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بورڈ میں تمام متعلقہ فریقین کے نمائندے شامل کیے گئے ہیں اور معاملے کو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے جمہوریت کے استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور حکومت ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

ایک سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام پارٹی بدلنے والے افراد کو مسترد کر دیں گے کیونکہ وہ قابل اعتبار نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور اسے بار بار پارٹی بدلنے والوں کی ضرورت نہیں ہے، جو لوگ اپنی وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں ان کے ذہن میں صرف اپنا مفاد ہوتا ہے۔

وزیر مملکت نے مسلم لیگ (ن) چھوڑنے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے والے اراکین سے متعلق کہا کہ ’جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے ساڑھے چار سال تک ایسی کوئی آواز نہیں اٹھائی، ان لوگوں نے ترقیاتی فنڈز لینے کے باوجود حلقوں میں کام نہیں کیا۔‘

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024