• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’پرواز ہے جنون‘ میں حمزہ علی عباسی کا روپ

شائع April 8, 2018
—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کی آنے والی ایکشن فلم ’پرواز ہے جنون‘ کا بھی شائقین کو بے حد انتظار ہے، اور مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ فلم کو رواں برس عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

’پرواز ہے جنون‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے فلم کی پہلی جھلک ٹوئٹر پر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کو عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔

’پرواز ہے جنون‘ کو ہم فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا، فلم کو پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی پاکستان ایئر فورس کے جوانوں اور ان کے ساتھ دوران ملازمت پیش آنے والے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سینما میں حب الوطنی کی 70 سالہ تاریخ

اگرچہ فلم کی کہانی فکشن پر مبنی ہے، تاہم اسے متعدد پاک فضائیہ کے افسران کو نظر میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔

فلم کے ذریعے پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹ، نوجوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ فلم میں پاک فضائیہ کے پائلٹ بھی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں شمعون علی عباسی، احد رضا میر، شاز خان، کبریٰ خان اور ہانیہ عامر سمیت دیگر شامل ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے فلم میں اپنے کردار کی جھلک ٹوئٹر کے علاوہ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024