• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

الطاف حسین کا بیان شائع کرنے پر اخبار کے مدیر کے خلاف مقدمہ درج

شائع April 7, 2018

آرام باغ پولیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے قائد الطاف حسین کا بیان اور تصویر چھاپنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان کو موصول ہونے والی ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق پولیس نے روزنامہ امن اخبار کے مدیر کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 123-اے اور انسداد دہشت گردی عدالت کے 11 (ڈبلیو) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ نے خود کو محب وطن شہری بتایا۔

مزید پڑھیں: الطاف حسین کی تقاریر، تصاویر کی نشرو اشاعت پر پابندی

ان کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ 3 اپریل 2018 کو کراچی کے اخبار روزنامہ امن نے خودساختہ جلا وطن ہونے والے ایم کیو ایم کے قائد کی تصویر اور بیان شائع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کو اخبار نے پہلے صفحے پر نمایاں کیا جس میں انہوں نے ’مہاجروں کے لیے علیحدہ صوبے کا مطالبہ کیا‘۔

درخواست گزار نے یاد دلایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے الطاف حسین کا ریاست مخالف بیان نشر کرنے یا شائع کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے باوجود اخبار نے ان کا بیان جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: الطاف حسین کی تقاریرکی لائیو کوریج پر پابندی

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے بانی کے اس بیان نے پاکستان کے شہریوں اور خصوصی طور پر کراچی کے رہائشیوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بیانات سے ’مختلف کمیونٹیز میں نفرت کا بیج بویا جارہا ہے‘ـ


یہ خبر 7 اپریل 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024