• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

‘بلوچستان میں تعلیمی نظام میں اصلاحات کی کوشش جاری ہے‘

شائع April 6, 2018

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے زور دیا ہے کہ طالبعلم اپنی ساری توجہ تعلیم کے حصول کے لیے مرکوز کردیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور قومیں تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتیں’۔

یہ پڑھیں: 2017: بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 242 افراد جاں بحق ہوئے

اسلامیہ اسکول اور کالج میں لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ‘صوبے میں تعلیم کی شرح بڑھانے پر خصوصی توجہ دینی ہوگی’۔

تقریب میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر میر عاصم خرد، اراکین قومی اسمبلی زمرک خان اچکزئی، ملک نعیم، ہادی شکیل احمد سمیت طالبعلموں کی بڑی تعداد موجود تھے ۔

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے دعویٰ کیا کہ صوبائی حکومت دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لا کر تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور طالبعلم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاستی سہولیات سے بھرپور انداز میں فائدہ اٹھائیں’۔

یہ بھی پڑھیں: ’بلوچستان میں حالیہ سیاسی بحران کی وجہ کوئی سازش یا دباؤ نہیں‘

اسکول کی تاریخ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ‘جب قائد اعظم محمد علی جناح نے اس اسکول کا دورہ کیا توایسے علیگڑھ سے مشابیت دی تھی’۔

عبدالقدس بزنجو نے طالبعلموں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے کے بجائے مطالعے میں وقت لگائیں کیونکہ کتابیں ہی بہترین دوست کا درجہ رکھتی ہیں’۔

اپنے خطاب میں انہوں نے طالبعلم سے کہا کہ ‘مستقبل قریب آپ ہی ملک اور صوبے کی بھاگ دوڑ سنھبالیں گے’۔

انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کوئٹہ میں تعلیم نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’بھارت افغان سرزمین سے بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے‘

انہوں نے زور دیا کہ ‘کوئٹہ صوبے کا چہرہ ہے جہاں تدریسی ماحول میں مثبت تبدیلی کے لیے عملی جدوجہد جاری ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسکول کے لیے 1 کروڑ روپے جبکہ صوبائی وزیر میر عاصم خرد نے اضافی 10 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔


یہ خبر 6 اپریل 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (1) بند ہیں

ali Apr 06, 2018 05:23pm
agar students social media par time dy rahy hain tu janab aap education social media par bhi provide karain jaisa k rest of the world main ho raha hai,,, why you need concrete schools to provide education,, use social media to spread education,, be innovative young CM,,

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024