• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک میسنجر چیٹ اسکین کیے جانے کا انکشاف

شائع April 5, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

فیس بک کو گزشتہ چند ہفتوں کے دوران صارفین کے ڈیٹا استعمال کیے جانے (کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل) اور اینڈرائیڈ صارفین کا کال ڈیٹا اکھٹا کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہوا اور اب اس کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں : فیس بک اینڈرائیڈ صارفین کا کال ڈیٹا اکھٹا کرنے میں مصروف

اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ فیس بک میسنجر ایپ میں صارفین کی جانب سے ایک دوسرے کو بھیجے جانے والے پیغامات کے مواد کو اسکین کرتی ہے تاکہ کمپنی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر انہیں بلاک کرسکے۔

ویسے تو کمپنی کی جانب سے ایسا کرنا مثبت مقصد کے طور پر ہوسکتا ہے مگر اس انکشاف نے صارفین کے اندر دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے حوالے سے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے گزشتہ ہفتے خود میسنجر کے تمام مواد کو اسکین کرنے کی تصدیق ایک انٹرویو کے دوران کی۔

انہوں نے ووکس کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ فیس بک کی جانب سے میانمار میں میسنجر کے پرائیویٹ پیغامات میں روہینگیا مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سے مواد کو اسکین اور ہٹایا گیا۔

اس بیان کے بعد یہ خدشہ سامنے آیا کہ فیس بک کی جانب سے تمام میسنجر صارفین کے پیغامات کو اسکین جاتا ہے، جس کی تصدیق اب فیس بک کے ایک ترجمان نے کی۔

ترجمان کے مطابق ' جب فیس بک پر صارف کوئی تصویر بھیجتا ہے تو ہمارا آٹومیٹڈ سسٹم اسکین اپنی فوٹو میچنگ ٹیکنالوجی کو استعمال بچوں کے استحصال کی تصاویر کو شناخت کرتی ہے یا جب کوئی لنک بھیجا جاتا ہے تو ہم میل وئیر یا وائرسز کے لیے اسے اسکین کرتے ہیں، کمپنی نے یہ ٹولز اس لیے بنائے ہیں تاکہ فوری طور پر اپنے پلیٹ فارم پر برے رویے کو روک سکیں'۔

کمپنی کے مطابق میسجز کے اسکین سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو اشتہارات کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ یہ لوگوں کو دوسروں کے استحصال، توہین یا دیگر سے روکنے کے لیے ہے۔

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

اسی طرح صارفین پوسٹس یا پیغامات کو اس وقت فلیگ کرسکتے ہیں جب انہیں لگے کہ کمپنی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

تاہم کمپنی نے اس بات کی تردید نہیں کی کہ وہ تصاویر یا لنک سے ہٹ کر دیگر پیغامات کو پڑھتی ہے یا نہیں۔

مگر فیس بک کے حالیہ تنازعات کے بعد اس کا انکشاف کمپنی کے لیے مشکلات بڑھانے کا باعث بننے والا ہے۔

اس سے پہلے ہی کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل کے بعد مارک زکربرگ کو اخبارات اور اپنے بیانات میں صارفین سے معذرت کرنا پڑی تھی جبکہ آئندہ اس طرح کے تنازعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کا اعلان بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک کے بانی معافی مانگنے پر مجبور

فیس بک میسنجر میں اس مسئلے سے بچنے کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا آپشن موجود ہے جسے صارف کو خود آن کرنا ہوتا ہے۔

اس کے لیے کسی میسنجر چیٹ ونڈو میں جاکر اوپر بائیں جانب موجود I پر کلک کریں اور پھر سیکرٹ کنورزیشن کو سلیکٹ کرکے اسے ٹرن آن کردیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024