• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ، سماعت کیلئے بینچ تشکیل

شائع April 4, 2018

لاہور ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کے خلاف غداری سے متعلق آرٹیکل 6 کی کارروائی کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

بانی ایم کیو ایم کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کی سربراہی جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کریں گے جبکہ ان کے معاونین میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سردار احمد نعیم شامل ہوں گے۔

عدالت عالیہ کا مذکورہ بینچ رواں ماہ 6 اپریل سے اس کیس کی سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کی کنوینیئرشپ کا معاملہ: فاروق ستار کو مہلت مل گئی

خیال رہے کہ اس بینچ میں پہلے جسٹس علی باقر نجفی کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی تاہم بعدِ ازاں ان کی جگہ جسٹس سردار احمد نعیم کو بینچ میں شامل کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں مقامی وکیل آفتاب ورک اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئیں تھی۔

درخواست گزاروں نے اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایم کیو ایم کے بانی نے پاکستان کے خلاف متنازع بیانات دیئے اور ملک کی کردار کشی کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: فاروق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹانے کا فیصلہ معطل

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ الطاف حسین کے بیانات پر ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا جائے۔

بعدِ ازاں لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 2016 میں ان درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے بانی کے بیانات میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی، تاہم کچھ عرصے بعد ایک جج کی ریٹائرمنٹ کے بعد بینچ تحلیل ہو گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024