• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

سپریم کورٹ نے صحافی ذیشان بٹ کے قتل کا نوٹس لے لیا

شائع April 4, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سیالکوٹ کی تحصیل سمڑیال میں صحافی ذیشان بٹ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔

خیال رہے کہ صحافی ذیشان کو 2 روز قبل سیالکوٹ کی تحصیل سمڑیال میں قتل کیا گیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے مذکورہ نوٹس پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی درخواست پر لیا اور آئی جی پنجاب پولیس سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں: کراچی: خاتون صحافی کے ’قاتل‘ کی گرفتاری کا دعویٰ

علاوہ ازیں سیالکوٹ میں صحافی ذیشان بٹ کے قتل کے ملزمان عمران اسلم عمرانی اور شاہد چیمہ کے خلاف تھانہ بگووالہ میں قتل کا مقدمہ درج کرکے ان کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دیئے گئے۔

ڈی پی او سیالکوٹ نے اس کیس میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاسپورٹ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور چئیرمین نادرا سے رجوع کیا۔

ڈی پی او نے اپنی درخواست میں اداروں کے حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز کو بلیک لسٹ میں رکھا جائے کیونکہ ملزمان واردات کے بعد سے رپورش ہوچکے ہیں اور بیرون ملک فرار کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2017: دنیا بھر میں 68 صحافیوں کا قتل

بعد ازاں ڈی پی او سیالکوٹ کی درخواست پر ملزمان کے نام بلیک لسٹ میں شامل کردیئے گئے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی تمام کو اداروں کو ہدایت جاری کردی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024