• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

احسن اقبال کی انگلش کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت

شائع April 4, 2018 اپ ڈیٹ April 9, 2018

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچز، فائنل اور دورہ ویسٹ انڈیز کے کامیاب انعقاد کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم کو باضابطہ طور پر پاکستان میں سیریز کھیلنے کی دعوت دے دی۔

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھومس ڈریو نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کی اور اس دوران دعوت نامہ باضابطہ طور پر ان کے حوالے کیا۔

درستاویزات کے مطابق احسن اقبال نے برطانیہ کے ہائی کمشنر کو ملک میں بہتر ہوتی ہوئی امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نژاد خاتون برطانیہ کی پہلی مسلمان وزیر بن گئیں

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کی کوششوں کو سراہنا چاہیے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک مستحکم معیشت کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار رہا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ میچز کا انعقاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم نے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کردیا۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ احسن اقبال اور برطانیہ کے ہائی کمشنر نے پاکستانی طلبا کو برطانیہ کی جامعات میں ’تعلیم‘ دینے پر رضا مند کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں ٹیکسیوں پرپاکستان مخالف نعرے:برطانوی ہائی کمشنر سےاحتجاج

قبلِ ازیں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے منعقد کیے گئے انٹرنیشنل کاؤنٹر ٹیررازم فورم کی تقریب کے ابتدائی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو سمجھنا ہوگا کہ آج جس چیز کا پاکستان کو سامنا ہے یہ عالمی طاقتوں کی خطے میں اپنی ذمہ داریوں کی ناکامی کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات کو بہتر کرنے کے لیے ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ایک دوسرے پر انگلی اٹھانے اور الزامات لگانے کے بجائے، ساتھ کام کرنے کے مواقع تلاش کریں تاکہ ہم خطے میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عرصہ دراز سے جنگ زدہ علاقوں میں امن بحال کر سکیں۔


یہ خبر 04 اپریل 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024