• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عائشہ خان نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتادی

شائع April 4, 2018
فوٹو/ فیس بک
فوٹو/ فیس بک

پاکستان کی ٹیلنٹڈ اداکارہ اور ماڈل عائشہ خان نے گزشتہ ماہ شوبز چھوڑنے کے اعلان کے ساتھ اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا، تاہم انہوں نے ایسا کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

البتہ اب اداکارہ نے اس قدم کو اٹھانے کی اہم وجہ کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کردیا۔

عائشہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر کے ہمراہ تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بہت جلد شادی کرنے والی ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ان کی منگنی گزشتہ سال ہوئی تھی، جبکہ وہ اپنے منگیتر کو کئی سالوں سے جانتی ہیں، انہوں نے مداحوں سے انہیں اور ان کے گھرانے کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔

مزید پڑھیں: عائشہ خان کا شوبز کو چھوڑنے کا اعلان

خیال رہے کہ ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں جوہر دکھانے والی اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہنے کا اعلان اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کیا تھا۔

عائشہ خان نے اپنی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سمیت دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا تھا اور ساتھ ہی سب سے درخواست کی تھی کہ انہیں ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’انہوں نے سوچ سمجھ کے بعد اپنی خوشی سے میڈیا انڈسٹری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بہترین طریقے سے خیر آباد کرنے کا فیصلہ کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کے لیے انہتائی پر امید ہیں کہ وہ اطمینان بخش ہوگا۔

واضح رہے کہ رہے کہ 35 سالہ عائشہ خان نے کیریئر کا آغاز سال 2000 میں ٹی وی ڈرامے سے کیا، جب کہ انہوں نے 2013 میں پہلی فلم ’وار‘ سے فلم ڈیبیو کیا۔

انہوں نے 50 سے زائد ڈراموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری کرنے سمیت 5 کے قریب فلموں میں بھی کام کیا، جب کہ وہ متعدد منصوبوں کے اندر ماڈلنگ کرتی نظر آئیں۔

ان کی آخری فلم 2015 میں ریلیز ہونے والی ’جوانی پھر نہیں آنی‘ تھی، جب کہ ان کا نشر ہونے والا آخری ڈرامہ ’میری ننہی پری‘ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024