• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

کریلے کی کڑواہٹ دور کرنے والی آسان ٹپس

شائع April 2, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کریلا ایک ایسی سبزی ہے جو بہت کم افراد کو ہی پسند ہوتی ہے تاہم مختلف طریقوں سے اس کی کڑواہٹ کم کرکے اسے مزیدار بنایا جاسکتا ہے۔

اپنے منفرد ذائقے کی بدولت یہ منہ کا ذائقہ بدلنے میں کامیاب رہتی ہے جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ سبزی متعدد وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے۔

اس کو کھانے سے ذیابیطس سمیت متعدد امراض سے بچا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : کریلے کے یہ طبی فوائد آپ کو معلوم تھے؟

اکثر افراد اس میں قیمہ بھر کر کھانا پسند کرتے ہیں اور اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو اس کی کڑواہٹ کو ختم کرنے کا ایک آسان طریقہ موجود ہے۔

اس کے لیے درج ذیل دیئے جانے والے آسان 5 نکات پر عمل کریں۔

کریلے کی کھردری سطح کو کھرچ دیں

کریلے کی کڑواہٹ کم کرنے کے لیے سب سے پہلے تو اس کی اوپری کھردری سطح کو کھرچ دیں، اس سطح کو اتنا کھرچیں کہ وہ ہموار ہوجائے۔

بیج نکال دیں

جب سطح کو ہموار کردیں تو کریلے کے ٹکڑے کرلیں اور اسے پکانے سے پہلے بڑے بیجوں کو نکال دیں، ایسا کرنے سے کڑواہٹ کافی حد تک ختم ہوجائے گی۔

نمک سے مدد لیں

جب کریلے سے کڑواہٹ دور کرنا چاہتے ہوں تو نمک اس حوالے سے بہترین مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس کے لیے کریلوں کے ٹکڑوں کو نمک کی اچھی خاصی مقدار میں رگڑیں، اس کے بعد برتن میں ڈال دیں اور پکانے کے لیے 20 سے 30 منٹ کا انتظار کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پکوان میں زیادہ نمک کے مسئلے پر قابو پانا بہت آسان

عرق نکال لیں

نمک لگانے کے بعد کریلے کا عرق نکالنا مت بھولیں، اس کے بعد نلکے کے نیچے رکھ کر پانی کھولیں اور بہتر نتیجے کے لیے ایک بار پھر اس کا عرق نکالنے کی کوشش کریں۔

دہی کا استعمال

کریلے سے کڑواہٹ دور کرنے کے لیے ایک اور ذریعہ پھیکا دہی ہے، کریلے کے ٹکڑے دہی میں کم از کم ایک گھنٹے تک ڈبو کر رکھیں اور اس کے بعد ہی اسے پکائیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024