• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مہوش حیات اور فواد خان کے لیے فلم فیئر کا اعزاز

شائع March 31, 2018

پاکستانی سپراسٹار فواد خان اور خوبرو اداکارہ مہوش حیات کو فلم وفیشن میگزین فلم فیئر کے مشرق وسطیٰ کے ایڈیشن کے دوبارہ اجراء کے موقع پر اعزاز سے نوازا گیا۔

دبئی کے بولی وڈ پارکس میں سجی تقریب میں پاکستان و بھارت کے اسٹارز، فیشن ڈیزائنرز و میڈیا پرسنالٹیز نے شرکت کی۔

تقریب میں جہاں بولی وڈ شخصیات کو خصوصی اعزازات سے نوازا گیا، وہیں پاکستانی اداکار فواد خان اور مہوش حیات کو بھی ’آئیکون‘ ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تقریب میں فواد خان کو ’سینماٹک آئیکون‘ جب کہ مہوش حیات کو ’پاکستانی آئیکون‘ کے خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

دیا مرزا پاکستانی اسٹار فواد خان کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے
دیا مرزا پاکستانی اسٹار فواد خان کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے

تقریب میں پاکستانی اداکار فواد خان چھائے رہے، ان کے ساتھ بھارتی فلم ساز کرن جوہر سمیت دیگر بولی وڈ شخصیات ساتھ نظر آئیں۔

مہوش حیات نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر کے بجائے دبئی کے فیشن ہاؤس کا لباس زیب تن کیا
مہوش حیات نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر کے بجائے دبئی کے فیشن ہاؤس کا لباس زیب تن کیا

جہاں بھارتی اداکارہ دیا مرزا، فواد خان کے ساتھ سیلفی لیتی نظر آئیں، وہیں کرن جوہر بھی ان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

@fawadkhan81 is here... #filmfareme @bollywoodparksdubai

A post shared by Filmfare Middle East (@filmfareme) on

فواد خان تقریب میں دیگر افراد کے ساتھ بھی تصاویر کھچواتے نظر آئے۔

#fawadkhan #filmfaremiddleeast

A post shared by FawadandSadaf (@fawadandsadaf) on

#fawadkhan #karanjohar #manishmalhotra #lastnight at #filmfaremiddleeast

A post shared by FawadandSadaf (@fawadandsadaf) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024