• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دپیکا اور رنویر کی شادی کی تیاریاں شروع

شائع March 31, 2018
—فوٹو: بولی وڈ لائف
—فوٹو: بولی وڈ لائف

گزشتہ برس بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کے بعد اب تمام لوگوں کی نظریں بولی وڈ کے بولڈ رومانٹک جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی پر ہیں۔

ان دونوں کی رواں برس شادی کی اطلاعات تو ان کی فلم ‘پدماوت’ کی کامیابی کے فورا بعد ہی آنا شروع ہوگئی تھیں، تاہم اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ان کے اہل خانہ نے شادی کی تیاریاں شروع کردیں۔

بھارتی اخبار ممبئی مرر کے مطابق مارچ کے وسط میں دپیکا پڈوکون کے والدین پرکاش اور اجالا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے والدین جگجیت سنگھ اور انجو بھوانی سے ملاقات کرکے شادی کے معاملات طے کیے۔

اخبار نے ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں خاندانوں میں دپیکا اور رنویر کی شادی کے لیے رواں برس کے ستمبر اور دسمبر کی 4 مختلف تاریخوں پر اتفاق ہوگیا ہے، تاہم ابھی اس بات کا فیصلہ ہونا باقی ہے کہ شادی کے لیے حتمی تاریخ کون سی رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ نے دپیکا سے تعلقات کی وضاحت کردی
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ذرائع کے مطابق دپیکا اور رنویر سنگھ کے والدین نے پہلی بار ملاقات کے بعد جوڑے کی شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں، جب کہ دپیکا کی والدہ اور بہن ان کے لیے جہیز لینے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی ہندوستان یا بیرون ملک کیے جانے کے حوالے سے بھی انتہائی رازداری سے کام کر رہے ہیں، عین ممکن ہے کہ جوڑا شادی کے لیے دوسرا ملک منتخب کرے۔

جوڑے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات سادگی سے منعقد کیے جانے کا امکان ہے، جس میں انتہائی قریبی دوست اور دونوں خاندان کے رشتہ دار ہی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: دپیکا اور رنویر نے منگنی کرلی؟

خبریں ہیں کہ دونوں اداکاروں کے اہل خانہ اس بات پر بھی متفق ہیں کہ شادی کی تقریبات خالصتا ہندو مذہبی روایات کے مطابق منعقد کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان گزشتہ تین سال سے گہرے تعلقات قائم ہیں، 2015 میں بھی ان کی شادی کی چہ مگوئیاں عروج پر تھیں، تاہم یہ خبریں صرف افواہ ہی ثابت ہوئیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

2016 میں بھی ان کی منگنی اور شادی کی افواہیں گردش کرتی رہیں، جس کے باعث جوڑے کو وضاحت کرنا پڑی کہ ابھی انہوں نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

2017 میں متنازع فلم ‘پدماوت’ کی شوٹنگ کے دوران بھی ان میں گہرے تعلقات قائم رہے اور ان کی شادی کی چہ مگوئیاں پھر سے ہونے لگیں۔

تاہم ‘پدماوت’ پر تنازع بڑھ جانے کے باعث جوڑے نے فوری طور پر کوئی بڑا فیصلہ نہیں کیا، لیکن رواں برس 23 جنوری کو ‘پدماوت’ کی نمائش کے بعد ان کی راہ ہموار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا اور رنویر کا تعلق

‘پدماوت’ کی شاندار کامیابی کے بعد دونوں کو ایک بار پھر خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا اور یہ خبریں آئیں کہ جنوری میں دپیکا پڈوکون کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں نے خفیہ طور پر منگنی کرلی۔

یہ اطلاعات تھیں کہ دپیکا اور رنویر سنگھ رواں برس جون اور جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ان کی شادی رواں برس ستمبر یا دسمبر میں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024