• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکار فیروز خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شائع March 31, 2018
—فوٹو: علیزے فیروز
—فوٹو: علیزے فیروز

پاکستانی اداکار و ماڈل فیروز خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تاہم ان کے ولیمے کی تقریب 3 اپریل کو ہوگی۔

فیروز خان کی شادی کی تقریبات 29 مارچ سے شروع ہوئیں اور گزشتہ رات وہ دلہن کو گھر بیاہ لائے۔

خیال رہے کہ فیروز خان اداکارہ حمیمہ ملک کے بھائی ہیں، ان کی ہونے والی دلہن علیزے کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔

MashAllah😍 #ferozedaveyah

A post shared by All about Feroze Khan❤ (@alizeyferoze) on

حمیمہ ملک نے رواں ماہ 22 مارچ کو فیروز خان کی شادی کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے گزارش کی تھی کہ ان کے بھائی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز کی شادی کی تصاویر شیئر نہ کی جائیں، حمیمہ ملک

حمیمہ ملک نے اپنے بھائی کی شادی کو اپنے خاندان کی نجی تقریب قرار دیتے ہوئے میڈیا اور مداحوں سے تصاویر شیئر نہ کرنے کی گزارش کی تھی، تاہم فیروز خان کی شادی کی ویڈیوز و تصاویر نہ صرف انہوں نے بلکہ سوشل میڈیا پر ان کے فین پیجز سے بھی شیئر کی گئیں۔

حمیمہ ملک نے اپنی ہونے والی بھابھی کی تصویر خود اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی پیاری بھابھی سے ملوایا۔

Humaima malick dance on #ferozekhan mehndi #ferozedaveyah

A post shared by All about Feroze Khan❤ (@alizeyferoze) on

انسٹاگرام پر حمیمہ ملک اور ان کے دوستوں نے ‘فیروز دا ویاہ’ نامی ٹرینڈ بھی چلایا، جس پر ان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئیں۔

مزید پڑھیں: اداکار فیروز خان کی مہندی میں اسٹارز کا ڈانس

فیروز خان کی مہندی کی تقریب میں ان کی بہن حمیمہ ملک نے بھارتی گانے ‘ایک، دو، تین’ پر ڈانس کرکے سب کے دل جیتے، جب کہ تقریب میں ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی سمیت دیگر اداکاروں نے بھی خوب رقص کیا۔

My pyari bhabi fittings with wonder team Hsy @hassanhsy @theworldofhsy

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) on

حمیمہ ملک نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی بھابھی علیزے کی عروسی لباس میں تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا جوڑا حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے تیار کیا۔

علیزے فیروز نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

Bride to be😍😘 #ferozedaveyah

A post shared by All about Feroze Khan❤ (@alizeyferoze) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024