• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوئٹہ: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی

شائع March 30, 2018 اپ ڈیٹ March 31, 2018

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دیگر 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنھوں نے نواں کلی میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں چند افغان شہری سوار تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق شخص کی شناخت عبدالولی کے نام سے ہوئے جبکہ زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق شخص اور سمیت تمام زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور تفتیش کا آغاز کردیا۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جہاں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ میں دھماکے سے 6 اہلکار شہید

رواں سال 28 فروری کو کوئٹہ کے علاقے درویش بلیلی زور دار دھماکے کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

قبل ازیں 14 فروری کو سریاب روڈ کے علاقے دکانی بابا میں نامعلوم مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

کوئٹہ میں 18 جنوری کو دہشت گردی کے دو واقعات پیس آئے تھے پہلا واقعے میں شالکوٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے انسدادِ پولیو مہم کی خواتین رضاکاروں پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 خواتین رضاکار جاں بحق ہوگئی تھیں۔

اسی روز دوسرے واقعہ ڈبل روڈ میں پیش آیا تھا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024