• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاک چین فوجی تعاون سے خطے میں امن میں مدد ملے گی، چین

شائع March 30, 2018

چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون سے خطے اور بین الاقوامی طور پر امن کے قیام اور سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین اور پاکستان ہر امور پر شراکت دار ہیں اور ہم نے اعلیٰ سطح پر دفاع اور فوجی تبادلوں اور تعاون بحال کر رکھی ہے۔

تجمان نے بھروسے کا اظہار کیا کہ چین اور پاکستان فوجی تبادلوں اور تعاون سے دونوں ممالک میں ریاست سے ریاست تعاون میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: چینی ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم پاک فوج کے دفاعی نظام میں شامل

ان کا کہنا تھا کہ تبادلوں اور تعاون سے خطے اور بین الاقوامی امن اور استحکام کی فضا بھی بہال ہوگی۔

مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تبادلوں اور مشترکہ مشقوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں اس حوالے سے بحث جاری ہے۔

خیال رہے کہ چین اور پاکستانی کی فضائیہ کے درمیان مشترکہ تربیتی مشقوں شاہین 4 کا گزشتہ سال ستمبر میں انعقاد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'چینی اور ترک فوجی بھی یوم پاکستان پریڈ کا حصہ ہوں گے'

ان مشقوں میں پاک فضائیہ کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر فائٹرز جیٹ اور خبردار کرنے والے طیاروں نے حصہ لیا تھا۔

چینی جے 11 فائٹرز، جے ایچ 7 فائٹرز-بمبار، کے جے 200 اے ڈبلیو اے سی ایس ایئر کرافٹ اور زمینی افواج جن میں زمین سے فضا میں میزائیل داغنے والے اور ریڈار ٹروپس نے بھی ان مشقوں میں حصہ لیا تھا۔

یہ خبر 30 مارچ 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024