• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملک میں مرد اور خواتین ووٹرز کے فرق میں اضافہ

شائع March 29, 2018

اسلام آباد: ملک میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے لیے ووٹرز کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن سے حاصل کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ووٹر فہرستوں پر نظر ثانی مہم کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 42 لاکھ 67 ہزار 581 ہو گئی۔

نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مرد اور خواتین ووٹرز کے فرق میں اضافہ ہو گیا اور نئی ووٹر فہرستوں میں مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں 1 کروڑ 26 لاکھ 58 ہزار 875 کا فرق موجود ہے۔

اس وقت ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 63 ہزار 228 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 58 لاکھ 4 ہزار 353 ہے۔

مزید پڑھیں: مردوں کے مقابلے میں خواتین ووٹرز کی تعداد میں واضح کمی

صوبہ پنجاب میں کُل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 5 کروڑ 97 لاکھ 40 ہزار 95 ہے، پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 32 لاکھ 94 ہزار 12 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 64 لاکھ 46 ہزار 83 ہے۔

صوبہ سندھ میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 20 لاکھ 66 ہزار 558 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 75 ہزار 322 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 97 لاکھ 91 ہزار 236 ہے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 52 لاکھ 39 ہزار 571 ہے، جن میں مرد ووٹرز 86 لاکھ 90 ہزار 376 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 65 لاکھ 49 ہزار 195 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی

بلوچستان میں کل رجسٹرڈ ووٹرز 41 لاکھ 94 ہزار 311 ہیں جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 28 ہزار 370 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 17 لاکھ 65 ہزار 941 ہے۔

نئی ووٹرز فہرستوں کے مطابق قبائلی علاقہ جات میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 22 لاکھ 96 ہزار 849 ہے، یہاں مرد ووٹرز کی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 32 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 10 ہزار 817 ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں کُل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 30 ہزار 197 ہے، اسلام آباد میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 116 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 81 ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024