• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نوابشاہ: تالاب میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ہلاک

شائع March 29, 2018
— فوٹو: ذوالفقار میمن
— فوٹو: ذوالفقار میمن

سندھ کے ضلع نواب شاہ میں نجی تالاب میں کشتی الٹنے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

نجی تالاب میں کشتی الٹنے کا واقعہ نواب شاہ کے قاضی احمد روڈ کے قریب پیش آیا۔

کشتی الٹنے سے 55 سالہ خاتون شہناز اور پانچ بچے اعجاز، کنول، حسنین، صدیق اور کَشش ڈوب کر ہلاک ہوئے۔

تمام لاشوں کو پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹھٹھہ میں زائرین سے بھری کشتی الٹ گئی، 23 افراد ہلاک

ذرائع کا کہنا تھا کہ کئی ایکڑ پر پھیلا یہ پانی کا تالاب نجی پراپرٹی تھی، جہاں کوئی ریسکیو ٹیم اور ایمرجنسی کی سہولت موجود نہیں تھی۔

ذرائع نے کہا کہ کشتی میں 10 سے زائد افراد سوار تھے تاہم بڑی عمر کے افراد اپنی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔

واقعے میں ہلاک ہونے والے خاتون اور بچے رشتہ دار اور نواب شاہ کے جام صاحب روڈ کے رہائشی تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024