• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’فلم زیرو کے ساتھ تیزی سے بچہ بن رہا ہوں‘

شائع March 29, 2018

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اس وقت اپنی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کا پہلا ٹیزر رواں سال یکم جنوری کو پیش کیا گیا تھا۔

ٹیزر کو سوشل میڈیا پر بےحد پذیرائی ملنے کے بعد سے فلم خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے، جس کے باعث شاہ رخ خان بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کافی ایکٹو ہیں۔

فلم کے حوالے سے شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ایک نئی ٹویٹ بھی کی، جس میں انہوں نے اپنی فلم کے ہدایت کار آنند ایل رائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس فلم کے ساتھ تیزی سے بچہ بن رہے ہیں۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان اس فلم میں ایک چھوٹے قد کے آدمی یعنی بونے کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کے ٹیزر میں شاہ رخ خان کو ایک گانے پر رقص کرتے دکھایا گیا تھا، جبکہ ان کا نیا روپ بھی کافی پسند کیا گیا۔

مزید پڑھیں: گالیوں سے بچنے کیلئے شاہ رخ کی ڈائریکٹر سے دلچسپ درخواست

فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی۔

یہ دونوں شاہ رخ خان کے ساتھ اس سے قبل ’جب تک ہے جاں‘ نامی فلم میں بھی کام کرچکی ہیں، جو کہ بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

شاہ رخ خان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم کے ہدایت کار اور اداکاروں کے ساتھ بھی کئی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، جبکہ چند تصاویر میں انہوں نے کترینہ کیف کو اپنی میڈیا مینجر بھی کہا۔

واضح رہے کہ یہ فلم رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024