• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

سارہ علی خان کی پہلی فلم کون سی ہوگی، نیا تنازع سامنے آگیا

شائع March 28, 2018
—فوٹو: ہندی نیوز شیئر
—فوٹو: ہندی نیوز شیئر

اگر کہا جائے کہ بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی 25 سالہ بیٹی سارہ علی خان کا فلمی کیریئر شروع ہونے سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔

کیوں کہ گزشتہ ماہ جہاں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ کی ٹیم کے درمیان تنازعات پیدا ہوگئے ہیں۔

اگرچہ بعد ازاں ’کیدر ناتھ‘ ٹیم کے درمیان تنازعات ختم بھی ہوگئے، تاہم اطلاعات ہیں کہ اب اس فلم کو رواں برس نہیں بلکہ آئندہ برس ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب رواں اس بات کی تصدیق کردی گئی تھی کہ سارہ علی خان کو رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے، جو رواں برس 27 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

اس لیے اب سارہ علی خان کی پہلی فلم کے حوالے سے تنازعات سامنے آئے ہیں۔

ایک طرف تو سارہ علی خان ’کیدر ناتھ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، دوسری جانب وہ جلد ہی ’سمبا‘ کی ٹیم کو بھی شوٹنگ کے لیے جوائن کریں گی، جس کی شوٹنگ گزشتہ چند ماہ سے جاری ہے۔

بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق اب سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ نہیں بلکہ ’سمبا‘ ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق ’کیدر ناتھ‘ کی شوٹنگ ابھی مکمل نہیں ہوئی اور اسے 2019 کے آغاز میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، جب کہ ’سمبا‘ کی ٹیم فلم کو رواں برس 27 دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان کے فلم ڈیبیو کی پہلی جھلک

سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ کے بجائے ’سمبا‘ ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد ’کیدر ناتھ‘ کی ٹیم نے ان سے کیے جانے والے معاہدے کی تفصیلات عام کردیں ہیں۔

’کیدر ناتھ‘ کی ٹیم کے ساتھ سارہ علی خان کی جانب سے کیے جانے والے معاہدے سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ ہی ہوگی۔

معاہدے میں اس بات کو شامل کیا گیا ہے کہ سارہ علی خان کی ڈیبیو فلم ’کیدرناتھ‘ ہوگی، تاہم فلم کی تاخیر کے باعث اب وہ ’سمبا‘ کے ذریعے کیریئر کی شروعات کرنے جا رہی ہیں۔

اگرچہ ’کیدر ناتھ‘ ٹیم نے سارہ علی خان کے اس قدم کو غیر آئینی قرار نہیں دیا اور نہ ہی ان کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے، تاہم معاہدے سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ اس بات کی پابند ہیں کہ وہ ’کیدر ناتھ‘ کے ذریعے ہی کیریئر کا آغاز کریں۔

مزید پڑھیں: سارہ علی خان رنویر سنگھ کی فلم میں کاسٹ

علاوہ ازیں اس نئے تنازع سامنے آنے کے بعد تاحال سارہ علی خان، کرن جوہر، رنویر سنگھ یا سیف علی خان کا کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ ’کیدر ناتھ‘ میں سارہ علی خان کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت جب کہ ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ابھی یہ دیکھنا ہے کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم کون سی بنتی ہے، تاہم زیادہ امکانات اس بات کے ہیں کہ وہ ’سمبا‘ کے ذریعے کیریئر کا آغاز کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025