• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاک ویسٹ انڈیز سیریز: ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہوگا

شائع March 28, 2018

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیر کی ٹیموں کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہوگا۔

سیریز کے تینوں میچوں کی ٹکٹیں آن لائن بھی فروخت کی جائیں گی جبکہ نجی کوریئر کمپنی ٹی سی ایس کے ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔

سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹس خریدے جاسکتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹکٹوں کی قمیتیں مقرر کیں ہیں جو 500 روپے، ایک ہزار روپے، 2 ہزار روپے، اور 5 ہزار روپے ہے۔

ٹی سی ایس کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ نئیر سیفی نے یقین دلایا کہ کمپنی کسی پریشانی کے بغیر ٹکٹوں کی فروخت کرے گی۔

یاد رہے کہ 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا کامیباب انعقاد کیا گیا تھا، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

تاہم واضح رہے کہ فائنل سے قبل ٹکٹوں کی خریداری میں شائقین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024