• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بال ٹیمپرنگ معاملہ: اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد

شائع March 28, 2018

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے بال ٹیمپرنگ معاملے پر سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کردی۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کرنے والے کیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔

ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی اس پابندی کے خلاف ایک آزاد کمشنر کے ذریعے اپیل کا اخیتار رکھتے ہیں، جو اس بات کا فیصلہ کرنے کا بھی مجاز ہوگا کہ اس سماعت کو خفیہ رکھا جائے یا پھر منظر عام پر لایا جائے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی کپتان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کا اعتراف

خیال رہے کہ 24 مارچ کو آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں ناکامی سے بچنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت بال ٹیمپرنگ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

آسٹریلوی ٹیم نے سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ممکنہ شکست کے پیش نظر گیند کو خراب کرنے کے لیے بلےباز کیمرون بینکرافٹ کو چنا جنھوں نے تیسرے روز پیلے رنگ کی چیز سے منصوبے پر عمل درآمد کیا لیکن انھیں کیمروں کی مدد سے پکڑ لیا گیا۔

آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے گیند کو منصوبہ بندی کے ساتھ خراب کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 'ٹیم کے سنیئر گروپ کو معلوم تھا اور ہم نے کھانے کے وقفے میں اس حوالے سے بات کی تھی لیکن مجھے اس واقعے پر فخر نہیں ہے جو گیم کی روح کے عین مطابق نہیں ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: بال ٹیمپرنگ معاملہ: اسٹیو اسمتھ سے کپتانی چھن گئی

تاہم اسمتھ نے اس منصوبہ بندی میں شامل دیگر سینئر کھلاڑیوں کے نام نہیں بتائے۔

ایک روز بعد ہی کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو بال ٹیمپرنگ معاملے کے بعد بالترتیب کپتانی اور نائب کپتانی سے ہٹا دیا تھا۔

27 مارچ کو کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے تینوں مرکزی کردار کپتان اسٹیون اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور اوپنر کیمرون بین کرافٹ کو فوری طور پر معطل کر کے وطن واپس بلا کر ٹم پین کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024