• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پشاور: فائرنگ سے خواجہ سرا، نوجوان ہلاک

شائع March 27, 2018

پشاور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے خواجہ سرا سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

خواجہ سرا اپنے دوست کے ہمراہ رکشے میں جارہے تھے کہ پشاور کے رنگ روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔

ڈپٹی انسپیکٹر پولیس (ڈی ایس پی) فقیر آباد طاہر داور نے ڈان نیوز کو بتایا کہ خواجہ کی شناخت دانیال عرف چُٹکی جبکہ نوجوان کی اعزاز ولد ہدایت اللہ کے ناموں سے ہوئی۔

رکشہ ڈرائیور نے ملزمان کی موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر نوٹ کر لیا، جس کی بنیاد پر پولیس نے ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: خواجہ سرا کے ساتھ مبینہ 'گینگ ریپ'

دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے خیبر میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں خواجہ سرا برادری کو نشانہ بنانے کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں۔

ٹرانز ایکشن کی صدر فرزانہ کے مطابق 2015 اور 2016 کے دوران مختلف واقعات میں 50 سے زائد خواجہ سرا ہلاک ہوئے اور تمام کو بغیر کسی وجہ کے قتل کیا گیا، جبکہ واقعات میں ملوث کسی ملزم کو سزا نہیں ملی جس کے باعث خواجہ سراؤں پر حملے کے رجحان میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے واقعے کے بعد سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سٹی نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024