• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

ہیواوے کے آئی فون سے بھی مہنگے فونز متعارف

شائع March 27, 2018
ہیواوے پی 20 پرو — فوٹو شکریہ ہیواوے
ہیواوے پی 20 پرو — فوٹو شکریہ ہیواوے

چینی کمپنی ہیواوے نے اپنے نئے فلیگ شپ فونز متعارف کرا دیئے ہیں اور وہ یقیناً آپ کو دنگ کردیں گے۔

پیرس میں ایک ایونٹ کے دوران کمپنی نے نئے فلیگ شپ فونز پی 20 اور پی 20 پرو متعارف کرائے (اس سیریز کا تیسرا فون پی 20 لائٹ کو ایک ہفتے پہلے چین میں پیش کیا گیا تھا) جبکہ پورشے ڈیزائن میٹ آر ایس کو بھی پیش کیا گیا۔

اس بار کمپنی نے ایک مقصد بھی طے کیا تھا اور وہ دیگر کمپنیوں کے اسمارٹ فون کیمروں کو بہت زیادہ ریزولوشن سے کچل دینا۔

مزید پڑھیں : ہیواوے کا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس پہلا فلیگ شپ فون

نئی ڈیوائسز میں سب سے خاص 6.1 انچ کا پی 20 پرو ہے جس میں 24 میگا پکسل سیلفی کیمرہ جبکہ بیک پر 3 کیمرے دیئے ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ ان 3 میں سے ایک کیمرہ 40 میگاپکسل کے آر جی بی سنسر کے ساتھ ہے جبکہ ایک 20 میگا پکسل مونوکروم سنسر اور تیسرا 8 میگا پکسل سنسر کے ساتھ ہے جس میں ٹیلی فوٹو لینس اور 3x آپٹیکل زوم (5x ہائیبرڈ زوم) دیا گیا ہے۔

ان تینوں کیمروں میں بالترتیب ایف 1.8، ایف 1.6 اور ایف 2.4 آپرچرز دیئے گئے ہیں جبکہ کمپنی کا اپنا اے آئی سسٹم بھی موجود ہے۔

اس کا 40 میگا پکسل کیمرہ آئی فون ایکس کے 12 میگا پکسل امیج سنسر سے 223 فیصد بڑا جبکہ گلیکسی ایس نائن کے 12 میگا پکسل کیمرہ سنسر سے 170 فیصد بڑا ہے، کمپنی کو توقع ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی امیج اسٹیبلائزیشن، فاسٹ پری ڈیکٹیو فوکس اور ڈیڈیکیٹڈ آئی ایس پی چپ کی بدولت دیگر کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

یہ فون ایس نائن اور ایس نائن پلس کی طرح 960 فریم فی سیکنڈ پر سلوموشن ویڈیو 720p ایچ ڈی ریزولوشن میں ریکارڈ کرسکتا ہے۔

اور ہاں اگر انٹرنیٹ اسپیڈ بہت اچھی ہو تو اس میں 1.2 جی بی فی سیکنڈ کی رفتار سے چیزیں ڈاﺅن لوڈ کرنا بھی ممکن ہے، یعنی ایک منٹ میں عام کوالٹی کی درجنوں فلمیں بھی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

پی 20

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

دوسری جانب پی 20 کچھ چھوٹا یعنی 5.8 انچ کا فون ہے جس میں 24 میگا پکسل سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 20 اور 12 میگا پکسل کے 2 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

ان دونوں فونز کے فرنٹ پر آئی فون ایکس جیسے نوچ دیئے گئے ہیں مگر نیچے بیزل کافی نمایاں ہے جس کی وجہ فنگر پرنٹ اسکینر ہے۔

اگر نوچ پسند نہیں تو اسے سیٹنگز میں جاکر چھپایا بھی جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیواوے کا 4 کیمروں والا پہلا اسمارٹ فون

دونوں فونز میں ہیواوے کا کیرین 970 پراسیسر دیا گیا ہے، 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پی 20 پرو میں سکس جی بی ریم، 4000 ایم اے ایچ بیٹری، آئی پی 67 واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ کے فیچرز دیئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

پی 20 میں 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 4 جی بی ریم، 3400 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ سپلیش ریزیزٹنٹ (آئی پی 53) دیا گیا ہے۔

اور ہاں دونوں میں چہرے سے ان لاک کرنے کا فیچر بھی موجود ہے۔

چینی کمپنی نے دونوں فونز میں آڈیو کو بہتر کیا ہے اور یہ ہائی ریزولوشن بلیوٹوتھ ٹرانسفر کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دونوں میں اینڈرائیڈ 8.1 اور کمپنی کے اپنے ای ایم یو آئی 8.1 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج دیا گیا ہے۔

ان دونوں فونز کے پری آرڈر 28 مارچ جبکہ 5 اپریل سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوں گے۔

پی 20 کی قیمت 649 یورو (93 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ پی 20 پرو (ایک لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے کے قریب) میں فروخت کیا جائے گا، اس طرح یہ قیمت کے لحاظ سے سام سنگ گلیکسی ایس نائن اور آئی فون ایکس سے کافی مہنگا ہے۔

پورشے ڈیزائن ہیواوے میٹ آر ایس

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

پی 20 سیریز کے ساتھ کمپنی نے پورشے ڈیزائن میٹ آر ایس کو بھی متعارف کرایا، جس میں پہلی بار کمپنی نے فنگرپرنٹ ریڈ ڈسپلے میں دیا ہے جبکہ اس میں بھی تین کیمرے بیک پر دیئے گئے ہیں۔

اس کے تینوں کیمرے بھی پی 20 پرو جیسے میگا پکسلز کے ساتھ ہیں جبکہ اس میں کمپنی نے 256 جی بی اور 51 جی بی اسٹوریج کے آپشن بھی دیئے ہیں۔

اس طرح یہ مارکیٹ میں 512 جی بی اسٹوریج والا پہلا فون بھی ہے جس میں سکس انچ ڈسپلے اوایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ سکس جی بی ریم، واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس،وائرلیس چارجنگ، ہیواوے کیرین 970 پراسیسر اور اینڈرائیڈ 8.1 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

مگر اس فون کی قیمت بھی آنکھیں پھاڑ دینے والی ہے، اس کا 256 جی بی اسٹوریج والا فون 1695 یورو (2 لاکھ 43 ہزار روپے سے زائد) جبکہ 512 جی بی والا فون 2095 یورو (3 لاکھ روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

تبصرے (2) بند ہیں

لقمان بشیر Mar 27, 2018 09:31pm
یہ بہت مہنگا فون ہے لیکن اس کے فیچرز بہت اچھے ہیں
لقمان بشیر Mar 27, 2018 09:33pm
اس فون کی قیمت بہت زیادہ ہے لیکن اس کے فیچرز بہت اچھے ہیں

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024