• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فرحان اختر کا ذاتی فیس بک اکاؤنٹ بند کرنے کا اعلان

شائع March 27, 2018
44 سالہ اداکار نے فیس بک چھوڑنے کا اعلان ٹوئٹر پر کیا —۔
44 سالہ اداکار نے فیس بک چھوڑنے کا اعلان ٹوئٹر پر کیا —۔

بولی وڈ کے نامور اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر فرحان اختر نے اپنے ذاتی فیس بک اکاؤنٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

ٹوئٹر پر شیئر کردہ ٹویٹ میں فرحان اختر نے اپنے مداحوں کو ’گڈ مارننگ‘ کہتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنا ذاتی فیس بک اکاؤنٹ ہمشیہ کے لیے بند کررہے ہیں، البتہ ان کا ’فرحان اختر لائو‘ نامی تصدیق شدہ اکاؤنٹ فعال رہے گا۔

مزید پڑھیں: فرحان اختر کی ہدایت کاری پر اداکاری کو ترجیح

خیال رہے کہ 44 سالہ اداکار نے فیس بک چھوڑنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب حال ہی میں دنیا بھر میں سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی وجہ فیس بک پر موجود 50 ملین افراد کے ڈیٹا کو حاصل کرکے اس کا غلط استعمال کرنا تھا۔

فرحان اختر نے تو اپنی ٹویٹ میں فیس بک چھوڑنے کی وجہ نہیں بتائی البتہ ایسا ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال کے باعث ہی اس ویب سائٹ سے اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا ’ڈان 3‘ سے باہر؟

خیال رہے کہ فرحان اختر اس وقت اپنی کامیاب فلم سیریز ’ڈان‘ کے تیسرے حصے کا اسکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وہ خود بھی اس بار فلم میں پولیس افسر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

’ڈان 3‘ میں پہلے کی طرح اس بار بھی شاہ رخ خان ہی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، جس کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال ہوگا، جبکہ فلم 2020 میں ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024