• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سرائے عالمگیر: سنگدل باپ نے 4 بچوں کو قتل کردیا

شائع March 25, 2018

پنجاب کے ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر میں سنگدل باپ نے کلہاڑی کے وار کر کے 3 بیٹیوں اور ایک معذور بیٹے کو قتل کر دیا۔

تھانہ صدر کے علاقے ڈیرہ پہاڑیاں میں ایوب نامی شخص نے چاروں بچوں کو بیوی کی غیر موجودگی میں کمرے کے اندر بند کر کے قتل کر دیا، جبکہ پانچواں بیٹا 14 سالہ علی حسن پڑوسی کے گھر موجود ہونے کی وجہ سے خوش قسمتی سے بچ گیا۔

قتل ہونے والے بچوں میں 12 سال علی شان، 10 سالہ زینب، 8 سالہ عشاء اور 6 سالہ ایمن شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: میرپورخاص: سنگدل باپ نے 2 بچوں کو قتل کردیا

واقعے کے بعد اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ٹی ایچ کیو) منتقل کردیا گیا۔

اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) فیاض احمد نے میڈیا کو بتایا کہ دوران تفتیش ملزم ایوب نے کہا کہ اس نے تنگ دستی اور معاشی حالات خراب ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کو قتل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ویڈیو دیکھیں: باپ نے 3 بچوں کو زہر دے کر قتل کر دیا

واضح رہے کہ تنگ دستی کے باعث والدین میں سے کسی ایک کے ہاتھوں بچوں کے قتل ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں غربت کے باعث بچوں کو کبھی زہر دے کر تو کبھی تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

KHAN Mar 25, 2018 09:21pm
اللہ ہمارے گناہ معاف کردیں۔ تنگ دستی کے باعث والدین میں سے کسی ایک کے ہاتھوں بچوں کے قتل ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں غربت کے باعث بچوں کو کبھی زہر دے کر تو کبھی تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔
ashraf Mar 26, 2018 03:14am
Who is to blame? The state or the poor man?

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024