• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بال ٹیمپرنگ معاملہ: اسٹیو اسمتھ سے کپتانی چھن گئی

شائع March 25, 2018 اپ ڈیٹ March 29, 2018

کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو بال ٹیمپرنگ معاملے کے بعد بالترتیب کپتانی اور نائب کپتانی سے ہٹا دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب جاری ہونے والے ایک بیان میں آسٹریلیو کرکٹ چیف جیمز سندرلینڈ کا کہنا تھا کہ جب اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر سے بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر بات چیت کی گئی تو دونوں کھلاڑی اپنے عہدے چھوڑنے پر رضا مند ہوگئے۔

جیمز سندرلینڈ نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوران وکٹ کیپر ٹم پین آسٹریلوی ٹیم کے قائم مقام کپتان ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹریلوی کرکٹ بورڈ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے اس اسکینڈل کی تحقیقات کرے گا، جس کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کے 2 حکام جنوبی افریقہ روانہ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی کپتان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کا اعتراف

خیال رہے کہ 24 مارچ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری سیریز کے تیسرے میچ میں ناکامی سے بچنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت بال ٹیمپرنگ کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔

آسٹریلوی ٹیم نے سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ممکنہ شکست کے پیش نظر گیند کو خراب کرنے کے لیے بلےباز کیمرون بینکرافٹ کو چنا جنھوں نے تیسرے روز پیلے رنگ کی چیز سے منصوبے پر عمل درآمد کیا لیکن انھیں اسٹیڈیم میں نصب کیمروں کی مدد سے پکڑ لیا گیا۔

مذکورہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے برہمی اظہار کرتے ہوئے ملوث کھلاڑوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024