• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یوم پاکستان کی تقریب میں بھارتی سفارتکاروں کی شرکت

شائع March 23, 2018
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

یوم پاکستان کی مناسبت سے اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں ہونے والی عسکری پریڈ میں دیگر مہمانوں کے علاوہ بھارتی ہائی کمیشن کے تین سینئر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

پریڈ میں شرکت میں کرنے والوں میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بِساریا، ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر پی وِشواس راؤ شامل تھے۔

بھارتی سفارتکاروں نے صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر تقریب میں شرکت کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے رابطہ کرنے پر بھارتی سفارتکاروں کی تقریب میں شرکت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں نے بھی 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ میں شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ یوم پاکستان کی اس مرکزی تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر ممنون حسین تھے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، وزیر دفاع خرم دستگیر سمیت اراکین پارلیمنٹ اور دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

علاوہ ازیں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا نے بھی خصوصی طور پر یومِ پاکستان کی اس تقریب میں شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024