• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شادی کی تصاویر شیئر نہ کی جائیں، حمیمہ ملک

شائع March 22, 2018
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمیمہ ملک نے اپنے مداحوں اور پاکستانی عوام سے درخواست کی ہے کہ رواں ماہ کے اختتام پر ان کے گھر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں ان کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جائے۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں سے گزارش کی کہ ان کے گھر میں ہونے والی تقریب میں ان کے خاندان کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کیا جائے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آخر میں حمیمہ ملک کے بھائی و ماڈل فیروز خان کی شادی ہونی ہے۔

ایک دن قبل پاک-سلیبس نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے حمیمہ ملک اور ان کے بھائی فیروز خان کی دیگر اہل خانہ کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی۔

تصویر میں بتایا گیا کہ فیروز خان 30 مارچ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، جب کہ ان کے ولیمے کی تقریب آئندہ ماہ 3 اپریل کو ہوگی۔

فیروز خان کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد حمیمہ ملک نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کے بھائی کی شادی میں ان کے اہل خانہ کی نجی زندگی کا خیال رکھا جائے۔

حمیمہ ملک نے مداحوں سے درخواست کی کہ فیروز خان کی شادی ان کے اہل خانہ کی نجی تقریب ہے، جس کے لیے وہ اس کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی اجازت نہیں دے سکتیں۔

🙏 love you all

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) on

اداکارہ نے مداحوں سے درخواست کی کہ فیروز خان کی شادی کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کیا جائے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان سے ہمیشہ پیار کرتی رہیں گی۔

علاوہ ازیں حمیمہ ملک نے اپنے انسٹاگرام پر فیروز خان اور مولانا طارق جمیل کے ایک ساتھ لی گئی تصویر بھی شیئر کی۔

اسی تصویر کو فیروز خان نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہوں نے مولانا طارق جمیل صاحب سے ملاقات کی۔

فیروز خان اور مولانا طارق جمیل کی تصویر سامنے آنے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ ہی ماڈل کا نکاح پڑھائیں گے، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیقی بیان سامنے نہیں آسکا۔

فیروز خان کی ہونے والی اہلیہ کا نام علیزہ بتایا جا رہا ہے، جن کا تعلق بھی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہی ہے، جب کہ وہ شوبز سے تعلق نہیں رکھتیں۔

—فوٹو: فیروز خان انسٹاگرام
—فوٹو: فیروز خان انسٹاگرام

واضح رہے کہ فیروز خان ملک نے 2014 میں کیریئر کا آغاز ’جیو ٹی وی‘ کے ڈرامے ’بکھرا میرا نصیب ‘ سے کیا، اب تک وہ 10 کے قریب ڈراموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔

فیروز خان نے 2016 میں ’زندگی کتنی حسین ہے‘ سے فلم ڈیبیو بھی کیا۔

ان کی بہن حمیمہ ملک نے 14 سال کی عمر میں ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 2008 میں ٹی وی ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا۔

30 سالہ حمیمہ ملک نے 2011 میں ’بول‘ سے فلم ڈیبیو کیا، وہ 2014 میں ’راجہ نٹور لال‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

—فوٹو: حمیمہ ملک انسٹاگرام
—فوٹو: حمیمہ ملک انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024