• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اسرائیل کا شامی جوہری ری ایکٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

شائع March 21, 2018
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ہونے والی ان تصاویر میں شامی جوہری ری ایکٹر پر مبینہ حملے کا ایک فضائی منظر دکھایا گیا ہے — فوٹو: اے ایف پی
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ہونے والی ان تصاویر میں شامی جوہری ری ایکٹر پر مبینہ حملے کا ایک فضائی منظر دکھایا گیا ہے — فوٹو: اے ایف پی

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ 2007 میں اس نے کارروائی کرتے ہوئے شامی جوہری ری ایکٹر کو تباہ کردیا تھا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جانب سے 6 ستمبر 2007ء کو شامی علاقے دیرالزور کے قریب واقعے جوہری پلانٹ کو تباہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا اقوام متحدہ سے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے کام روکنے کا مطالبہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملکی سلامتی کو لاحق خطرات سے چھٹکارا پانا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی قانون کے مطابق دس برس سے زائد عرصے کے بعد عسکری معلومات عوامی سطح پر عام کی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں موجود عربوں کا بائیکاٹ کیاجائے، اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیل کے وزیر دفاع ایویگدور لیبر مین کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ چند عرصوں میں ہمارے دشمنوں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں لیکن ہماری فوج، ہماری ایئرفورس اور خفیہ معلومات کی صلاحیت بھی 2007 کے مقابلے میں بڑھ گئے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں تمام کو اسرائیل کی صلاحیتوں کا علم ہونا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024