• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آزاد کشمیر: جیپ دریا میں گرنے سے 9 افراد ہلاک

شائع March 21, 2018
— فوٹو: طارق نقاش
— فوٹو: طارق نقاش

آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب جیپ نہر میں گرنے سے 4 خواتین سمیت 9 افراد ہلاک، ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر، ضلع ہتیان بالا، عبدالحمید کیانی کا کہنا تھا کہ چاکوٹھی سے شاہ کانجا گاؤں جارہی تھی کہ اسے داخان کے علاقے میں حادثہ پیش آیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کی حساسیت کی وجہ وہاں موبائیل فون سروسز کام نہیں کرتیں جس کی وجہ سے انتظامیہ کو معلومات تاخیر سے موصول ہوئیں۔

انہوں نے حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 9 افراد کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 افراد ہلاک

حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شاخت، خورشید عباسی، گلزار منہاس، حیدر جان، اکبر حسین، سعیدہ منظور، سعیدہ خادم، ممتاز رفیق، محمد صدیق اور بی بی جان کے نام سے کی گئی۔

زخمیوں میں راجہ آفتاب، سید فیاض گیلانی، ارسلان، نذیر فاطمہ شامل ہیں جنہیں ضلعی ہسپتال ہتیان بالا منتقل کردیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقے میں بغیر منصوبندی کے بنائی جانے والی سڑکیں یہاں ہونے والے حادثوں کی وجہ بنتی ہیں۔

مقامیوں نے مزید بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں چلنے والی زیادہ تر گاڑیاں بھی اپنی مدت پوری کرچکی ہیں یا انہیں زیادہ سے زیادہ وزن برداشت کرنے کے لیے تبدیل کردیا گیا ہے جن کی وجہ سے بھی حادثات رونما ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر حادثے میں ہلاک

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر حادثے کے بعد حکام کا روایتی بیان سامنے آتا ہے کہ سڑک پر چلنے کے لائق نہ ہونے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی لیکن کچھ نہیں ہوتا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس واقعے کے بعد سوچنا چاہیے اور اپنی ترجیحات پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024