• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

امریکا:ہائی اسکول میں فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی

شائع March 20, 2018
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی

امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 3 شدید افراد زخمی ہوگئے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سینٹ میری کاؤنٹی کے شیروف ٹم کیمرون نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ گریٹ ملز ہائی اسکول میں زخمی ہونے والے افراد کو علاقے کے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

ٹم کیمرون کا کہنا تھا کہ اسکول کی سیکیورٹی کے ذمہ دار افسر نے حملہ آور کی جانب سے طالبات پر فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی کی۔

قبل ازیں حکام کا کہنا تھا کہ امریکا کی مشرقی ریاست میری لینڈ میں ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا تاہم فوری کارروائی کرکے واقعے کو قابو کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:امریکا: اسکول میں فائرنگ سے 17 طالب علم ہلاک

اسکول کی جانب سے اپنی ویب سائٹ میں کہا گیا تھا کہ اسکول کو بند کردیا گیا ہے اور واقعے کو بھی قابو کرلیا گیا ہے لیکن مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔

خیال رہے کہ امریکا میں اس سے قبل بھی اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے جہاں کئی معصوم طلبہ اپنے جان سے ہاتھ بیٹھے۔

رواں ماہ 2 مارچ کو امریکا کی ریاست مشی گن کی ایک یونیورسٹی میں اندورنی تنازع کے دوران فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

سینٹرل مشی گن یونیورسٹی کے بیان میں کہا گیا تھا کہ ہلاک ہونے والے افراد یونیورسٹی کے طالب علم نہیں ہیں جبکہ واقعہ یونیورسٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔

قبل ازیں 15 فروری 2018 کو ریاست فلوریڈا کے ایک مقامی اسکول میں 19 سالہ طالب علم نے اپنے ساتھی طالب علموں اور اساتذہ پر فائرنگ کر کے 17 کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا: ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار مشتبہ ملزم 19 سالہ نکولس کروز ہائی اسکول کا سابق طالب علم تھا جن کو انتظامیہ نے بعض مذموم حرکات کی وجہ سے بے دخل کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اسکول کے اندر گھس کر الارم بجایا جس سے بھگدڑ مچ گئی اور پھر طلبا پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

یاد رہے کہ 2017 میں متعدد ایسے واقعات پیش آئے جس میں سیکڑوں امریکی شہری لقمہ اجل بنے۔

گزشتہ برس ستمبر میں امریکا کی ریاست لاس اینجلس کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

بعدازاں اگلے ہی مہینے یعنی اکتوبر 2017 میں امریکی شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 58 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

پھر نومبر 2017 میں ریاست ٹیکساس کے ایک چرچ میں فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

امریکا میں گزشتہ برس دسمبر میں ریاست نیو میکسیکو کے ہائی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اسکول کے اندر داخل ہو کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 طلبہ ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو بھی جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

اس سے قبل دسمبر 2015 میں امریکی ریاست سان برنارڈینو میں معذور افراد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، امریکی پولیس کے مطابق ایک نئے شادی شدہ جوڑے نے سان برنارڈینو میں قائم معذور افراد کے سینٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران فائرنگ کر کے 14 افراد ہلاک اور 22 زخمی کو زخمی کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024