• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈیرہ غازی خان: بیوی کی شرمگاہ کاٹنے کے الزام میں شوہر گرفتار

شائع March 20, 2018

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں بارڈر ملٹری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کی شرم گاہ کو کاٹنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے قبائلی علاقہ ڈیرہ غازی خان، جمیل احمد کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو تونسہ شریف کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

خاتون کے والد نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی کے ہمراہ قریبی گاؤں جارہے تھے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے گھر سے چیخ و پکار کی آواز سنی۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ غازی خان: شوہر نے گھریلو تنازع پر اہلیہ کی ناک کاٹ دی

متاثرہ خاتون کے والد کے مطابق انہوں نے آواز سن کر اپنی بیٹی کے گھر کا رخ کیا تاہم گھر میں داخل ہونے پر انہیں پتہ لگا کہ ان کی بیٹی کی چیخنے کی آواز ایک کمرے سے آرہی ہے جو اندر سے بند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دروازہ توڑنے کے بعد انہوں نے اپنے داماد کو ان کی بیٹی کے مخصوص اعضاء کو کاٹتے ہوئے دیکھا جبکہ ان کی بیٹی خون میں لت پت تھی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ملزم کا ایک اور ساتھی بھی جائے وقوع پر موجود تھا۔

متاثرہ لڑکی کے والد خاتون کو فوری طور پر اسے ہسپتال لے کر روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان میں 2 قبائلی خواتین کی خود کشی

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر تشدد کرنے والے ان کے شوہر کو چھاپے کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی بیوی سے سونے کے جھمکے مانگے تھے تاہم اس کے انکار کرنے پر اس نے اپنی بیوی پر حملہ کیا۔

خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑے رہتے تھے اور مبینہ ملزم نے خاتون کو حمل نہ ٹھہرنے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024