• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سارہ علی خان رنویر سنگھ کی فلم میں کاسٹ

شائع March 20, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اگرچہ یہ چہ مگوئیاں پہلے سے ہی تھی کہ بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی نوجوان بیٹی سارہ علی خان رنویر سنگھ کی آنے والی ایکشن فلم ’سمبا‘ میں نظر آئیں گی۔

تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

اس سے پہلے یہ بھی اطلاعات تھیں کہ رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ میں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو کاسٹ کیا جائے گا۔

تاہم اس خبر کی تصدیق بھی نہ ہوسکی تھی۔

—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

جب سارہ علی خان اور جھانوی کپور کے ہیروئن بننے کی تصدیق نہ ہوئی تو گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی کہ ’سمبا‘ میں ان کے ساتھ ملایلم اداکارہ پریا پرکاش رومانس کرتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی کیریئر کا آغاز رنویر کی ہیروئن بن کر کریں گی؟

تاہم اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ فلم کی ٹیم نے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو رنویر سنگھ کے ساتھ کاسٹ کرلیا۔

فلم ساز کرن جوہر نے اپنی ٹوئیٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ 25 سالہ سارہ علی خان ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ ’سمبا‘ کی ہدایات روہت شیٹھی دے رہے ہیں، جب کہ فلم کو رواں برس 28 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سمبا میں سارہ علی کی جگہ پریا پرکاش کاسٹ

ممکنہ طور پر سارہ علی خان کی پہلی فلم ’سمبا‘ ہی ہوگی، کیوں کہ ان کی فلم ’کیدرناتھ‘ کی شوٹنگ تاحال مکمل نہیں کی جاسکی۔

’کیدر ناتھ‘ کی ٹیم کے درمیان تنازعات بھی سامنے آئے تھے، تاہم تنازعات ختم ہونے کے بعد اب فلم کی ٹیم شوٹنگ میں مصروف ہے۔

’کیدر ناتھ‘ کو بھی رواں برس کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے ’سمبا‘ کی شوٹنگ شروع کردی ہے، جلد ہی سارہ علی خان شوٹنگ ٹیم کو جوائن کریں گی۔

’سمبا‘ کی کہانی 2015 میں ریلیز ہونے والی تیلگو فلم ’ٹیمپر‘ سے ملتی جلتی ہے، تاہم یہ اس فلم کا ریمیک نہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024