• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

فرانس کے سابق صدر نیکولس سرکوزی گرفتار

شائع March 20, 2018

فرانس کے سابق صدر نیکولس سرکوزی انتخابی مہم کے لئے غیرملکی فنڈنگ استعمال کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کر لئے گئے۔

فرانسیسی جوڈیشری کے حکام کے مطابق سابق صدر نیکولس سرکوزی کو عدالتی حکم کے تحت منگل کو 2007 کے انتخابات کے لئے مہم کے دوران لیبیا سے فنڈ لینے کے الزامات کی پوچھ گچھ کے لئے گرفتار کیا گیا۔

سرکوزی کے خلاف لیبیا کے سابق لیڈر معمر قذافی سے انتخابہ مہم کے لئے غیر قانونی طور فنڈ لینے کے الزامات پر عدالتی تحقیقات 2013 میں شروع کی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق سرکوزی کے قریبی ساتھی اور سابق فرانسیسی وزیربرائیس ہورٹفیوکس کو بھی پولیس نے گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی۔

واضح رہے کہ سرکوزی 2007 سے 2012 کے دوران فرانس کے صدر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: فرانس: سابق صدر پر فرد جرم عائد

خیال رہے کہ اس سے قبل مارچ 2013 میں بھی نیکولس سرکوزی پرفرانس کی امیرترین خاتون سے مالی فوائد حاصل کرنے پرفرد جرم عائد کی گئی تھی۔

سابق صدر پر کی جانے والی غیرقانونی پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی نے الیکشن مہم کے دوران کئی مرتبہ فرانس کی امیرترین خاتون کے گھر دورہ کیا اوران سے غیرقانونی مالی فوائد حاصل کیے۔

اس سے قبل 58 سالہ سرکوزی نے کئی موقعوں پر کہا ہے کہ انہوں نے الیکشن مہم کے دوران صرف ایک مرتبہ مذکورہ خاتون کے گھر کادورہ کیا اور وہ ان کے شوہر سے ملنے کے لیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024