• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 116 روپے تک پہنچ گیا

شائع March 20, 2018

کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت اچانک بڑھ گئی اور ایک ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے تک کا اضافہ دیکھا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 116 روپے تک پہنچ گئی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 115 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی خریداری میں اضافہ

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیمانڈ اور سپلائی کی وجہ سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، تاہم اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اگر اس معاملے میں ضرورت پڑی تو اس پر تفصیلی بیان بھی جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد فاریکس ڈیلرز نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت روک دی ہے، فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ جب تک مارکیٹ مستحکم نہیں ہوتی اوپن مارکیٹ میں ڈالر فروخت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے ہوا، تاہم اس معاملے کو بہتر کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مارکیٹ میں ہیجانی کیفیت کے بعد ڈالر کی قدر 107 روپے ہوگئی

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا تھا اور ڈالر 110 سے 111 روپے تک پہنچ گیا تھا، جس کا اثر مختلف اشیاء کی قیمتوں پر دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد مہنگائی کی سطح میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت درآمد شدہ اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024