• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آفریدی کا عظیم گول کیپر منصور کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان

شائع March 20, 2018

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سابق عظیم گول کیپر منصور احمد کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

1994 کے ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں ہالینڈ کے خلاف پینالٹی اسٹروک پر شاندار گول کیپنگ کے ذریعے پاکستان کو چیمپیئن بنوانے والے سابق گول کیپر گزشتہ ماہ سے دل کے عارضے کا شکار ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا مشورہ دیا ہے۔

سابق گول کیپر کی حالت انتہائی نازک ہے اور اس وقت ان کا دل صرف 20 سے 30 فیصد کام کر رہا ہے اور جسم کے دیگر اعضا بھی بتدریج کام کرنا چھوڑتے جا رہے ہیں۔

انہیں 18 دن قبل مقامی ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا اور ان کے بل کی مد میں پانچ لاکھ روپے ان کے ادارے کسٹم اور بقیہ 10لاکھ روپے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ادا کیے تھے۔

منصور احمد شدید بیماری کے ساتھ ساتھ مالی طور پر بھی انتہائی پریشان ہیں اور ان کے اہلخانہ نے متعلقہ اداروں اور وزیر اعظم پاکستان سے بھی اس سلسلے میں مدد کی درخواست کی تھی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اس سلسلے میں آگے آتے ہوئے ان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور اعلان کیا ہے کہ منصور احمد کے علاج کے تمام تر اخراجات شاہد آفریدی فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔

تبصرے (3) بند ہیں

Adil Mansoor Mar 20, 2018 02:48pm
JazzakAllah shahid Afridi -
KHAN Mar 20, 2018 05:28pm
کیا بات ہے شاہد خان آفریدی کی۔
Pir Mar 20, 2018 07:53pm
Love you LaLa

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024