• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ایئر مارشل مجاہد انور خان، پاک فضائیہ کے نئے سربراہ

شائع March 16, 2018

اسلام آباد: حکومت نے ایئر مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کر دیا، جو 19 مارچ 2018 کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے موجودہ سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کے ریٹائر ہونے کے بعد ایئر مارشل مجاہد انور خان اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مجاہد انور خان نے پاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں 1983 میں کمیشن حاصل کیا تھا اور انہیں پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے اعزازی شمشیر ملی۔

مزید پڑھیں: امریکی ڈرون نے حدود کی خلاف ورزی کی تو مار گرائیں گے، ایئر چیف

اس کے علاوہ ایئرمارشل مجاہد انور خان کو بیسٹ پائلٹ ٹرافی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈمیڈل بھی مل چکا ہے۔

اس سے قبل وہ ٹیکٹیکل اٹیک ونگ کے فائٹر اسکاڈرن کے کمانڈنگ آفیسر، دو ایف 16 بیسز کے بیس کمانڈر اور ایئر آفیسر کمانڈنگ آف ریجنل ایئر کمانڈ کے عہدؤں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے چیف آف ایئر اسٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسر، اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (آپریشنل)، ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف (آپریشنل) اور اسلام آباد کے ایئر ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل سی 4 آئی کے عہدے پر فائز رہے۔

اس وقت وہ ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف (سپورٹ) اور ڈائریکٹر جنرل ایئر فورس اسٹریٹجک کمانڈ آف ایئر ہیڈکوارٹرز کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ایئرمارشل مجاہد انور خان فلائنگ انسٹرکٹر رہے ہیں جنہوں نے کومبٹ کمانڈرز اسکول، اردن کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، ایئر وار کالج اور اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے عسکری مہارت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر مارشل فاروق حبیب پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

انہوں نے ٹریننگ طیاروں کے علاوہ جنگی طہاروں جن میں ایف 16، ایف 6، ایف ٹی 5، ٹی 37 اور ایم ایف آئی 17 شامل ہیں کو اڑایا ہے۔

ان کی خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری)، اور تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024