• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

برطانیہ کا 23 روسی سفارتی اہلکاروں کو واپس بھیجنے کااعلان

شائع March 14, 2018
—فوٹو:اے پی
—فوٹو:اے پی

برطانیہ نے روس کے 23 سفارتی اہلکاروں کو جاسوسی کے الزام میں ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا۔

خبررساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اراکین پارلیمنٹ کو آگاہ کیا کہ روس کے 23 سفارتی اہلکاروں کو ایک ہفتے کے اندر واپس بھیج دیا جائے گا جن کی شناخت غیراعلانیہ انٹیلی جنس افسران کے طور پر ہوئی تھی۔

تھریسامے نے روس کے ساتھ اعلیٰ سطحی تعلقات کو منقطع کرنے سمیت معاشی اور سفارتی اقدامات کا بھی اعلان کردیا جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے دورہ برطانیہ کو معطل کردیا گیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ کے وزرا اور شاہی خاندان کے افراد روس میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

تھریسامے نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے کے خلاف پابندی کو مزید سخت کردی جائے گی۔

انھوں نے تفصیلات سے آگاہ کیے بغیر کہا کہ 'ہم جیسے ثبوت ملیں گے تو ان روسی اثاثوں کو منجمد کریں گے جو برطانوی شہریوں کی زندگی یا جائیداد کو خطرہ ہوسکتے ہیں'۔

خیال رہے کہ تھریسامے کی جانب سے یہ اعلان روس کو جاسوسی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے وضاحت کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024