• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

زین ملک نے جی جی حدید سے تعلق ختم کرلیا

شائع March 14, 2018 اپ ڈیٹ August 23, 2018
فوٹو بشکریہ — زین ملک انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ — زین ملک انسٹاگرام

برطانیہ کے مقبول میوزک بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق گلوکار زین ملک کا اپنی گرل فرینڈ جی جی حدید سے قطع تعلق کرلیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور ماڈل جی جی حدید، 2 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے اور اب انہوں نے ایک دوسرے سے تعلق ختم ہونے کی تصدیق اپنے ٹوئیٹ پیغامات میں کی۔

زین ملک نے اپنے پیغام میں لکھا ' جی جی اور میرا ایک دوسرے سے بہت دوستانہ اور بامقصد تعلق تھا اور میں خاتون اور دوست ہونے کے ناطے جی جی کا بہت احترام کرتا ہوں، وہ زبردست روح کی مالک ہے۔ میں ہمارے مداحوں کا شکرگزار ہوں جو ہمارے مشکل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے پرائیویسی کا خیال رکھتے ہیں۔ ہماری خواہش تھی کہ یہ خبر ہماری جانب سے پہلے سامنے آتی'۔

یہ بھی پڑھیں : زین ملک ایک بار پھر تنہا

اس سے قبل دونوں کے درمیان تعلق ختم ہونے کی افواہیں کافی عرصے سے سامنے آرہی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ دونوں کا مصروف شیڈول اس کی وجہ بنا۔

ایک رپورٹ کے مطابق زین ملک اور جی جی حدید کی مصروفیات اتنی زیادہ ہیں کہ ان کے لیے کسی تعلق کو قائم رکھنا بہت زیادہ مشکل ہوچکا ہے۔

25 سالہ گلوکار اور 22 سالہ ماڈل کی آخری اکھٹی تصویر جنوری میں سامنے آئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل زین ملک نے 2015 گلوکارہ پیری ایڈورڈز سے منگنی توڑ لی تھی جس کے بعد جی جی حدید سے ان کے تعلقات بڑھے تھے۔

مزید پڑھیں: زین ملک کی منگنی ایک میسج پر ختم

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024