• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر عائد پابندی اٹھا لی

شائع March 13, 2018

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے گزشتہ سال پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف) پر عئاد کردہ پابندی فوری طور پر اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی رکنیت کے تمام تر حقوق بحال کر دیے ہیں۔

گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستان فٹبال فیڈریشن اندورونی خلفشار کا شکار ہے اور دو دھڑوں میں طاقت کے حصول کی جنگ جاری تھی جس کو دیکھتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے فیڈریشن کے معاملات کو دیکھنے کیلئے ایک ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا تھا۔

تاہم فیفا کی جامنب سے فیڈریشن کے معاملات میں سیاسی مداخلت کی ممانعت کے باوث اکتوبر 2017 میں فٹبال کی عالمی تنظیم نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی تھی۔

اس کے بعد عدالت نے فیفا کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے ایڈمنسٹریٹر کو عہد چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے فیڈریشن کے 2015 کے انتخابات کو تسلیم کر لیا تھا جس کے نتیجے میں رکنیت کی بحالی کی راہ ہموار ہوئی۔

فیفا نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت فوری طور پر بحالی کی جاتی ہے اور فیفا قوانین کے مطابق ان کی رکنیت کے تمام تر حقوق بھی فوری طور پر بحال کیے جاتے ہیں جبکہ فیفا کے نمائندے اور کلب ٹیمیں عالمی مقابلوں میں دوبارہ حصہ لے سکتی ہیں۔

فیفا کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے اراکین اور آفیشلز اب فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے ترقیاتی پروگراموں، کورسز اور ٹریننگ سے استفادہ کر سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024