• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

لیاری: رینجرز پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

شائع March 13, 2018 اپ ڈیٹ March 14, 2018

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اہلکاروں پر مبینہ حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق رینجرز کی معمول کی گشت جاری تھی کہ اچانک دہشت گردوں نے دستی بموں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کا ایک سپاہی فواد حسین شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رینجرز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوا۔

واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع کا محاصرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے پاس سے 3 آوان بم، ایک 9 ایم ایم پستول اور میگزینز برآمد کیے گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

لیاری کے علاقے میں رینجرز پر حملے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی جنوب سے جامع انکوائری اور پولیس کارروائی پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ زخمی رینجرز اہلکاروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ ممکن بنایا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024