• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت: ماؤ باغیوں کے حملے میں 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

شائع March 13, 2018

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کے حملے میں پیراملٹری فورس کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ماؤ باغیوں نے چھتیس گڑھ میں گشت کرنے والی پیراملٹری فورس کی گاڑی کو دھماکے سے اڑایا۔

بھارت کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ترجمان نے کہا کہ دور افتادہ جنگل کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں فورس کے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں فضائی راستے سے ریاست کے دارالحکومت رائے پور علاج کے لیے منتقل کردیا گیا۔

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پیراملٹری فورس پر حملے کو ’انتہائی تکلیف دہ‘ قرار دیا۔

اس سے قبل ماؤ باغیوں نے جنگل میں پیٹرولنگ کرنے والے خصوصی پولیس افسران کے یونٹ پر بھی حملہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: ماؤ باغیوں کا حملہ، 24 کمانڈوز ہلاک

واضح رہے کہ ماؤ باغی گزشتہ کئی دہائیوں سے چھتیس گڑھ میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف لڑ رہے ہیں اور غریب قبائلی گروپوں کے لیے زمین، ملازمت اور دیگر حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز اور ماؤ باغیوں کی اس لڑائی میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ماؤ باغی بھارت کی کم از کم 20 ریاستوں میں موجود ہیں تاہم چھتیس گڑھ، اڑیسہ، بہار، جھارکھنڈ اور مہاراشٹرا میں زیادہ متحرک ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں چھتیس گڑھ میں سیکڑوں کمانڈوز نے ماؤ باغیوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی تھی اور اس لڑائی میں 10 مشتبہ ماؤ باغی ہلاک اور ایک پولیس افسر ہلاک ہوئے تھے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت اس بغاوت کو ماؤ باغیوں کا خاتمہ کر کے ختم کرنا چاہتی ہے تاہم وہ اس میں بری طرح ناکام رہی ہے اور اس مسئلے کا اصل حل بہتر حکمرانی اور خطے کی ترقی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024