• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل میں آج اسلام آباد اور ملتان مد مقابل

شائع March 13, 2018

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 3 کے آخری مرحلے کے مقابلوں کا آغاز آج سے ہوگا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

شارجہ کے بین الاقومی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگا اور شائقین کو ایک اچھے مقابلے کی امید ہے۔

دونوں ٹیموں کی پوزیشن کی بات کی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ملتان سلطان کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل: کراچی، ملتان اور پشاور میں پلے آف کیلئے جنگ

ایونٹ میں اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ کھیلا گیا تھا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ٹیموں کے کھلاڑیوں پر نظر ڈالی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس کپتان مصباح الحق، لوک رونکی، آصف علی، جے پی ڈومنی، شاداب خان، محمد سمی، حسن طلعت اور فہیم اشرف جیسے اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔

دوسری طرف ملتان سلطانز کے پاس بھی کافی بڑے نام ہیں، جن میں کپتان شعیب ملک، احمد شہزاد، کمار سنگاکارا، ڈیرن براوو، کیرن پولارڈ، عمران طاہر، سہیل تنویر، محمد عرفان اور عمر گل شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024